اسلام آباد تھانہ کرپا اور شہزاد ٹاؤن نے ڈکیتی اور راہزنی کی ورداتوں میں ملوث گروہ گرفتار کرتے ہوئے لوٹی گئی رقم زیوارت برآمد کر لیے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد تھانہ کرپا اور شہزاد ٹاؤن نے ڈکیتی اور راہزنی کی ورداتوں میں ملوث گروہ گرفتار کرتے ہوئے لوٹی گئی رقم زیوارت برآمد کر لیے


اسلام آباد تھانہ کرپا اور شہزاد ٹاؤن نے ڈکیتی اور راہزنی کی ورداتوں میں ملوث گروہ گرفتار کرتے ہوئے لوٹی گئی رقم زیوارت برآمد کر لیے 


اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھا نہ کرپا اور شہزادٹاون پولیس ٹیموں نے موثرکارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتو ں میں ملوث گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی نقدی، مو با ئل فون، طلا ئی زیو رات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
 نظام عدل نیوز /ترجمان اسلام آباد پولیس  کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جر ائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ کر پا پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شہر یو ں سے اسلحہ کی نو ک پر چھینی گئی نقدی، طلا ئی زیو رات اور ور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیاگیا، گرفتارملزم کی شناخت جبا ر اقبال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تھانہ شہزاد ٹا و¿ن پولیس نے راہز نی کی وارداتو ں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی برآمد کرلی، گرفتار ملزم کی شنا خت سلیمان سلیم کے نام سے ہو ئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،سی پی او / ڈی آئی جی آ پریشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یا''پکار- ''15 پر اطلا ع کریں۔

Post a Comment

0 Comments