بسلسلہ عرس مبارک بری امام دو روزہ تاجدار ختم کانفرنس عقیدت کے ساتھ اختتام پذیر

Breaking News

6/recent/ticker-posts

بسلسلہ عرس مبارک بری امام دو روزہ تاجدار ختم کانفرنس عقیدت کے ساتھ اختتام پذیر

اسلام آبادنظام عدل نیوز 
 ہری پور کے علاقے نیلاں بھوتو چلہ گاہ بری سرکار پر عظیم الشان سالانہ عظمت قرآن و تاجدار ختم نبوت کانفرنس نہایت ہی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید فدا حسین شاہ کاظمی  زیر سرپرستی علامہ رب نواز علوی  کے انعقاد پذیر ہوئی  انعقاد پذیر  ہونےوالی کانفرنس میں علماء اہلسنت سمیت نعت خوانوں کے علاؤہ دور دراز علاقوں سےکثیر تعداد میں  عقیدت مندوں نے شرکت کی ہر سال کی طرح اس سال بھی بسلسلہ عرس مبارک سید عبدالطیف حسین شاہ کاظمی المعرف بری امام سرکار (رح)  رحمتوں برکتوں سنتوں  بھری دو روزہ محفل کا اہتمام  صحافی سید ظاہر حسین شاہ کاظمی کی طرف سے کیا گیا گزشتہ روز انعقاد پذیر ہونے والی تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں نعت خوانوں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں نعتیہ کلام پیش کیا جبکہ مجاہد اہلسنت  علامہ قاری  رب نواز علوی نے خطاب کیا تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں مقامی علماء اکرام میں سے سید مظلوم حسین شاہ ،سید کرامت حسین شاہ،مجاہد اہلسنت علامہ قاری نزاکت تبسم ضیائی،مذہبی شخصیت حافظ گلفراز دروالہ   سمیت اسلام آباد سے صحافت سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے  خصوصی شرکت کی   اسکے علاؤہ کانفرنس میں  میں علاقہ بھمبرتراڑ ،دروالہ ،ڈھلیالہ،ٹھنڈا پانی سیداں ،کوٹلی ستیاں،پیجا کے علاؤہ مقامی علاقوں  نیلاں بھوتو، سانگڑا ،کھاریاں  سے بھی عقیدت مندوں نے شرکت کی دو روزہ کانفرنس میں دربار کمیٹی پیر سید پہلوان حسین شاہ کاظمی المشہدی( رح) اور مقامی کمیٹی نیلاں بھوتو نے  ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے اس موقع پر لنگر حسینی کا خاص اہتمام بھی کیا گیا تھا

Post a Comment

0 Comments