ٹریفک پولیس کے آج 7محرم الحرام جلوس کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل،7محرم الحرام کے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس کے210سے زائد اہلکارتعینات

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ٹریفک پولیس کے آج 7محرم الحرام جلوس کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل،7محرم الحرام کے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس کے210سے زائد اہلکارتعینات



راولپنڈی نظام عدل نیوز /ٹریفک پولیس کے آج 7محرم الحرام جلوس کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل،7محرم الحرام کے جلوس کے دوران ٹریفک پولیس کے210سے زائد اہلکارتعینات ۔سی ٹی اوتیمور خان،7محرم الحرام کا جلوس بعد ازنماز مغرب صادق آباد سے بر آمد ہو گا۔سی ٹی اوتیمور خان،جلوس مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا صبح کے وقت امام بارگاہ قدیمی میں اختتام پذیر ہو گا۔سی ٹی اوتیمور خان،جلوس کے وقت ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے متبادل روٹ فراہم کیے جائیں گے ۔سی ٹی او تیمور خان، دوران جلوس ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے تمام متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔سی ٹی او رتیمور خان،ڈائیورشن پوائنٹس کوٹریفک کے لیے بیرئیر اور دیگر ذرائع سے مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔سی ٹی اوتیمور خان،جلو س کے گزرنے کے بعد ڈائیورشن پوائنٹس کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ سی ٹی او تیمور خان،ماتمی جلوسوں کے راستوں پر گاڑیوں کی پارکنگ اور ریڑھی وغیرہ کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔سی ٹی او راولپنڈی، محرم الحرام کے دوران  ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔سی ٹی اوتیمور خان شہریوں کی سہولت کےلئے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی۔سی ٹی او تیمور خان، ریڈیو سٹیشن ایف ایم 88.6پر باقاعدہ طور پر متبادل روٹس اور ٹریفک صورتحال کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی۔سی ٹی او،محرم الحرام کے دوران افسران و جوان خلوص نیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کوسر انجام دیں۔سی ٹی اوتیمور خان

Post a Comment

0 Comments