اسلام آباد لوکل گورنمنٹ میں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بھرتی کا پلان تیار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد لوکل گورنمنٹ میں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بھرتی کا پلان تیار



اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )محکمہ لوکل گورنمنٹ میں سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئےایک بار پھر مبینہ طور پر تقریبا گیارہ کے قریب خالی پوسٹوں پر من پسند  ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل طور پر بھرتی کرائے جانے کی حکمت تیار کرلی گئی مقامی افراد نظر انداز 50فیصد کوٹہ ہونے کے باوجود اسلام آباد کا ڈومیسائل  نظرانداز ،قانونی تقاضے پورے کیے ڈپٹی کمشنر اسلام آبسد سے  اصل حقائق  پس پردہ رکھتے ہوئے  بغیر ڈی سی آفس سمیت لوکل گورنمنٹ میں بیٹھے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے اپنے ہی عزیز واقارب کو ترجیح دیتے ہوئے مستقل بنیادوں پر بھرتی کرانے کا انکشاف  ، تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ  محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بیٹھے  افسران کی مبینہ ملی بھگت سے 2021/22میں اپنے عزیز اکارب کو ڈیلی ویجز سے مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر  مبینہ طور پر تمام تر قانونی تقاضے نظر انداز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تقریبا 90کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین کے ناموں کی لسٹ ارسال کی جارہی ہے جن میں سے تقریبا گیارہ کے قریب ڈیلی ویجز  ملازمین کو بطور نائب قاصد ،سب انجنئیر ،کلرک ،آوکانٹ آفیسر کی پوسٹوں پر مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ کےذمہ  افسران نےخالی پوسٹوں پر تعیناتی کے لیے من پسند ڈیلی ویجز ملازمین کے ناموں کی نشاندی  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بذریعہ لسٹ کی جارہی ہے جنکو مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا یاد رہے کہ 2021/22میں ہونے والی بھرتی میں بھی ایسے  ڈیلی ویجز ملازمین کو بھرتی کیا جاچکا ہے  جنکا نام  محکمہ لوکل گورنمنٹ کی طرف سے مبینہ طور پر تیار کی جانے والی ڈیلی ویجز ملازمین کی لسٹ میں نام موجود تو تھا لیکن وہ کام نہیں کررہے تھے بلکہ انکی تنخوائیں وظیفے کی شکل میں انکے گھروں تک پہنچائی جارہی تھیں ذرائع سےیہ بھی  انکشاف ہوا ہے کہ 2021/22میں جعلی ڈگریوں کے حامل افراد کو مبینہ طور پر بطور انجینئر مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنا بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اندر بیٹھے افسران کی کارستانیوں میں سے ایک کارستانی تھی   جسکو کو آئندہ اشاعت میں شائع کیا جائے گا چیف کمشنر اسلام آباد ،اور ڈی سی اسلام آباد نوٹس لیتے ہوئے میرٹ پر محکمہ لوکل گورنمنٹ میں مستقل بنیادوں پر بھرتی کو یقینی بنائیں دوسری جانب اسلام آباد کے مقامی  نوجوانوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے خلاف چیف کمشنر آفس کے باہر 59فیصد کوٹہ نظرانداز کرنے اور من پسند افراد کی بھرتی کے خلاف احتجاج کی دھمکی بھی دے دی ہے

Post a Comment

0 Comments