وفاق اور چاروں صوبوں سمت آزاد کشمیر کے 145 کالجز و یونیورسٹیاں غیر قانونی قرار......
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.... پاکستانی 171 کالجز و یونیورسٹیاں غیر قانونی قرار۔ لاکھوں طلباء کی ڈگریاں ضائع ہونے کا خدشہ
اسلام آباد( نظام عدل نیوز )پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاق سمیت آزاد کشمیر کے 145کالجز اور یونیورسٹیاں غیر قانونی قرار ،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری ک ردیا ۔تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وفاق اور چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کی 145درسگائوں کو غیر قانونی قرار دیا ۔لاکھوں طلبہ کی ڈگریاں ضائو ہونے کا خدشہ ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر قانونی کالجز اور یونیورسٹیاں میں آزاد کشمیر کے3ادارے جن میں الخیر یونیورسٹی کے بھمبر کے علاوہ تمام کیمپس ، انسٹیٹیویٹ آف ایڈوانس سٹیڈی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈڈیال اور پاک کشمیرانسٹیٹیویٹ
آف آئی ٹی میرپور شامل ہیں ۔ غیر قانونی کالجز اور یونیورسٹیاں میں کی فرست میں وفاقی دارلحکومت اسلام کے اسلام آباد لاء کالج اور ہنر کدہ کالج آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس اسلام آباد شامل ہیں ۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر قانونی کالجز اور یونیورسٹیوں میں پنجاب کے 95،سندھ کے 34اور خیبر پختونخوا کے 11ادارے بھی شامل ہیں
0 Comments