اسلام آبادنظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی
کیپیٹل پولیس تھانہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی 05کلوگرام ہیروئن اور300 گر ام آ ئس برآمد کرلی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے، گزشتہ روز ڈی پی او صدر زون کی زیر نگرانی افسر مہتمم تھانہ کراچی کمپنی معہ پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرکے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت قیصر منیر اور رضا وارث کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتے تھے،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 05کلوگرام ہیروئن اور300 گرام آئس برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔ سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شراب و منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ایسے مکروہ اور گھنا و¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ہرگز اجاز ت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے تما م افسران کو ہدایات دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کریں ،خصوصاً تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خاتمہ پر توجہ دیں۔
0 Comments