سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل لاء کی جناب گورنر پنجاب سے مشاورتی میٹنگ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل لاء کی جناب گورنر پنجاب سے مشاورتی میٹنگ



نظام عدل نیوز /عدالت عالیہ لاہور کے حکم مورخہ 13فروری 2023؁ء کے تحت سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل لاء کی جناب گورنر پنجاب سے مشاورتی میٹنگ ہوئی۔ جس میں پرنسپل سیکرٹری گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بھی شرکت کی مشاورتی میٹنگ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنرپنجاب کو بریف کیا کہ عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق صوبہ میں جنرل الیکشن صوبائی اسمبلی پنجاب کے انعقاد کی تاریخ پر مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر یہ میٹنگ ہو رہی ہےجناب گورنر نے کہا کہ کیوں کہ پنجاب اسمبلی انہوں نے تحلیل نہیں کی لہٰذ ا وہ آئین کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کے مجاز نہیں۔ اس صورتحال میں ان کی تجویز الیکشن کمیشن پر Binding نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ و ہ کوئی ماورائے آئین و قانون اقدام اٹھانا نہیں چاہتے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ تشریح طلب ہے جس کیلئے ہم قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں تاکہ آئین و قانون کی ضروری تشریح کی جائے۔ لہٰذا انہوں نے سردست صوبائی اسمبلی پنجاب کے انتخابات کی تاریخ نہیں دی اس کے علاوہ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب  8 فروری 2023 کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں پنجاب کے فنانشل اور سیکورٹی مسائل کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دے چکے ہیں لہذا آج کے مشاورتی اجلاس میں دوبارہ بریفنگ کی ضرورت نہیں۔

Post a Comment

0 Comments