اسلام آباد،غوری ٹاؤن مالکان کے ورانٹ گرفتاری جاری
آباد(نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )غوری ٹاؤن مالکان کے خلاف علاقہ کے مسائل حل نہ کرنے اور سرکاری احکامات کی ہوا میں کھلم کھلا دھجیاں بکھیرنے پر اسسٹنٹ کمشنر رورل زخرف فدا ملک نے عبد الرحمن ۔سفیر اکبر ۔جہانگیر اکبر ۔چوہدری رمضان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دالحکومت کے غوری ٹاؤن فیز 4C-1 کی عوام نے 23جون 2022 اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) زخرف فدا ملک کو درخواست جمع کرائی تھی جس میں مکینوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہمارے فیز 4C-1غوری ٹاؤن میں بارشوں کا پانی آ جاتا ہے اور ہم رات کو سُو نہیں سکتے مزید اہلیان علاقہ نے درخواست میں بیان جاری کیا تھا کہ گھروں میں پانی داخل ہونے سے ہماری راتوں کی نیندیں اُڑ جاتی ہیں اور گھر کا تمام سامان خراب ہو جاتا ہے درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے کیپٹن (ر) زخرف فدا ملک اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نے عوامی مسئلے کی رپورٹ طلب کر لی تھی اور اے سی نے غوری ٹاؤن مالکان کے لیئے احکامات جاری کیئے تھے کہ عوامی مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے مگر غوری ٹاؤن مالکان نے اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد کے سرکاری احکامات کو ایک کان سے سُن کر دوسرے کان سے با آسانی نکال دیا اور سرکاری احکامات و ہدایات کی کھلم کھلا دھجیاں بکھیر دی غوری ٹاؤن مالکان نے عوام علاقہ کے مسئلے کو اے رورل کی ہدایات کے باوجود حَل نہ کیا جس پراسسٹنٹ کمشنر رورل کیپٹن (ر) زخرف ملک نے غوری ٹاؤن مالکان کے نام وارنٹ گرفتاری زیر دفعہ 75 ضابطہ فوجداری شیڈول نمبر v فارم نمبر ii جاری کر دیئے وارنٹ گرفتاری جو اسسٹنٹ کمشنر رورل کیپٹن (ر) زخرف فدا ملک نے جاری کیئے اُس میں چوہدری عبدالرحمن اُونر غوری ٹاؤن، جہانگیر اَکبر ولد اَکبر علی، سفیر اَکبر اور رمضان کے نام شامل تفتیش ہیں ورانٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں
0 Comments