تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے مو با ئل فون چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ کو گرفتارکر لیا، ملزمہ کے قبضہ سے مسروقہ قیمتی مو با ئل فون بر آمد،گرفتار ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر اور سر قہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ بہا رہ کہو پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمہ کے قبضہ سے مسروقہ قیمتی مو با ئل فون برآمد کرلیاگیا،گرفتار ملز مہ کی شناخت ثنا ءکے نام سے ہوئی ہے،ملزمہ کے خلاف تھانہ بہا رہ کہو میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا تے ہوئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا '' پکار- 15 '' پرفوری اطلا ع دیں۔
0 Comments