فرخ خان کھوکھر نے ڈھوک بھٹی کی زمین اپنے والد امتیاز علی کھوکھر المعروف تاجی کھوکھر کے ایصال ثواب کے لئے وقف کردی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

فرخ خان کھوکھر نے ڈھوک بھٹی کی زمین اپنے والد امتیاز علی کھوکھر المعروف تاجی کھوکھر کے ایصال ثواب کے لئے وقف کردی

اسلام آباد( نظام عدل نیوز ) مشہور سیاسی وسماجی شخصیت فرخ خان کھوکھر نے ڈھوک بھٹی کی زمین اپنے والد امتیاز علی کھوکھر المعروف تاجی کھوکھر کے ایصال ثواب کے لئے وقف کردی اہل علاقہ نے فرخ خان کھوکھر کا شکریہ ادا کیا اور کہا اللہ پاک آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے آمین  فرخ خان کھوکھر نے اس سے پہلے بھی بہت سے فلاحی کام کروائے مسجد بنوائی  ہزاروں بیواؤں کو ڈیرہ تاجی کھوکھر سے راشن دیا جاتا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی و سماجی شخصیت فرخ خان کھوکھر نے کہا میری زندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے جب میں کسی غریب کی مدد کرتا ہوں اور میری کامیابی کا راز صرف نماز  ہے میں اپنی نوجوان نسل سے یہ ریکویسٹ کرتا ہوں کہ پانچ وقت کی نماز کی پابندی کریں اور کہا اہل علاقہ کی خدمت کے لیے میرے گھر  دروازے  کھلے ہیں

Post a Comment

0 Comments