اسلام آباد،جعلی دستاویزات کے ذریعے اورسیز شہری کی 16کروڑ کی اراضی فروخت کرنے کا انکشاف

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد،جعلی دستاویزات کے ذریعے اورسیز شہری کی 16کروڑ کی اراضی فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (ظاہرحسین کاظمی )تحصیل آفس آئی ٹین میں ڈیلی ویجز ملازمین کی شکل میں ٹاؤٹ مافیا نے انت مچا دی ڈیڑھ ماہ میں جعلی دستاویزات کی مدد سے کروڑوں روپے کی قمیتی اراضی غیرقانونی طریقے سے ٹرانسفر ہونے کے دو واقعے سرزد اے ڈی سی آر کی خاموشی پر سوالیہ نشان

 تفصیلات کے مطابق محکمہ مال کے ذرائع کے مطابق  تحصیل آفس آئی ٹین جہاں پر درجن سے زائد افراد ایسے ہیں جو پہلے ٹاؤٹ مافیا کی شکل میں محکمہ مال میں کام کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کیاکرتے تھے جنکو تحصیل آفس کے افسران نے اپنے ساتھ گہرے تعلقات کی بنیاد پر بغیر کسی مجاز آفیسر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے  مبینہ طور پر بطور ٹاؤٹ مافیا سے بطور  ڈیلی ویجز ملازمین کی حثیت میں تحصیل آفس کی اساس ترین جہگوں پر تعینات کر رکھا ہے جنکا ضلعی انتظامیہ کے پاس کوئی اندراج تک نہیں ہے  محکمہ مال کے ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ماہ کے دوران  تحصیل آفس آئی ٹین تھری  میں دو ایسے واقعے رونما ہوچکے ہیں جن میں شہریوں کی کڑوروں روپے کی قیمتی  زمین کی غیرقانونی طریقے سے فروخت کے لیے  جعلی دستاویزات تیار کرکے ڈیلی ویجز ملازمین کی شکل میں ٹاؤٹ مافیا کی مدد سے بھاری رقم لیکر تحصیل آفس میں بیٹھے افسران سے تصدیق کروا کر فروخت کرنے کی کوشش کی جاچکی ہے لیکن اسکے باوجود جعلی دستاویزات کے ذریعے زمین فروخت ہونے کے واقعات پر قابو نہیں پایا جاسکا اور نہ ہی ذمہ داروں کے خلاف کوئی  محکمانہ کاروائی کی جاسکی ہے   ذرائع کے مطابق  ایک ایسے شہری کی کروڑوں مالیت کی اراضی کو تقربیا ایک ماہ قبل جعلی جنرل پاور آف اٹارنی کے ذریعے   فروخت کیا جارہا تھا جسکا اصل مالک کو اسکی زمین کے فروخت ہونے کا علم تک نہ تھا ذرائع کے مطابق زمین خریدار کو شک گزرہ تو اس نے بیرون ممالک رہائش پذیر زمین کے اصل مالک سے رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ اس نے نہ ہی کسی کو جنرل پاور آف اٹارنی دی ہے اور نہ ہی وہ اپنی زمین کو سیل کرنا چاہتا ہے جسکے بعد متاثرہ اورسیز شہری نے اپنے سفارتخانے میں رابطہ کیا جس پر  سفارتخانےنے ڈپٹی کمشنر کے آفس رابطہ کرکے پیش آنے والے معاملے سے آگاہ کیا جسکے بعد جعل سازی بے نقاب ہونے پر محکمہ مال کے ذمہ دار افسران نے ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران سے اصل حقائق چھپاتے ہوئےتحصیل آفس سے تصدیق شدہ جعلی دستاویزات کو منت سماجت کے بعد نوسرباز گروہ سے واپس لیتے ہوئے خود کو  محکمانہ وقانونی کاروائی سے بچانے کے لیے حسب معمول رجسڑی برانچ کے ملازم کی مدعیت میں مقدمہ درج کروا کر معاملہ کو دبا دیا گیا تاحال ملزمان کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ذرائع سے جعلی دستاویزات کی نقول حاصل کی جارہی ہیں جنکو ادارہ ہذا مکمل تفصیلات کے ساتھ دوبارہ شائع کرے گا تاکہ تحصیل آفس میں جعل سازی کے ذریعےشہریوں کی قمیتی اراضی کو فروخت ہونے سے بچایا جاسکے دوسری جانب چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو چاہیے کہ وہ تحصیل آفس میں موجود ڈیلی ویجز کی شکل میں ٹاؤٹ مافیا کے خلاف آپریشن کریں تاکہ شہریوں کے حقوق کو محفوظ بنایا جاسکے دوسری جانب ذرائع کے مطابق  متاثرہ اورسیز شہری نے  اپنے سفارتخانے سے دوبارہ  تحصیل آفس کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے رجوع کرلیا گیا ہے

Post a Comment

0 Comments