اسلام آباد (نظام عدل نیوز)سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری کی جانب سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد
سی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے اور مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دیں۔ تھانہ کی سطح پر سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز دن تین بجے سے شام چھ بجے تک اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہتے ہوئے شہریوں سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جائے گا، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ، خدمات کی فراہمی اور بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سی پی او
0 Comments