اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا راول ڈیم کا اچانک دورہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا راول ڈیم کا اچانک دورہ

اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کا راول ڈیم کا اچانک دورہ


اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا راول ڈیم میں غیر قانونی کشتی رانی/سیکشن 144 کے عملی نفاذ پر سرپرائز دورہ اس 
موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ میاں انیل سعید  ، ڈائریکٹر پارک اور انچارج راول لیک پارک نے، کشتی رانی و دیگر امور پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بریفنگ دی،یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ آپریشن کے بعد دفعہ 144 پر عمل کیا جا رہا ہے ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ، ڈائریکٹر پارک, انچارج راول لیک پارک اور پولیس کو ہدایت جاری کی کہ حفاظتی باڑ لگائی جائے، اور دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے،یہ بتانا ضروری ہے کہ راول ڈیم/ لیک ویو پارک میں کشتی رانی پر دفعہ 144 نافذ ہے۔  کشتی چلانا بھی خطرناک ہےاس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ تعاون کریں اور کشتی رانی سے گریز کریں کسی بھی غیر قانونی کشتی رانی کی اطلاع دیں

Post a Comment

0 Comments