راجہ خرم نواز کی طرف سےدائر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر انسداد دہشتگردی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد (نظام عدل نیوز )رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ خرم نواز کی طرف سے دائر کی گئی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مقدمہ نمبر 1240 میں سپیشل عدالت انسداد دہشتگردی نے سماعت کی راجہ خرم نواز کی طرف سے انکے وکیل سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور فیصر جدون ایڈووکیٹ دلائل پیش کرتے ہوئے اپنا موقف اختیار کیا کہ مقدمہ ہذا بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیاتھا جس میں راجہ خرم نواز کو نامزد نہیں کیا گیا بلکہ پولیس کسی کی ایماء پر پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور ورکرز کو اس طرح کے مقدمات میں ملوث کر کے ڈرانا چاہتی ہے معزز عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے وکلاء نے مذید کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں مقدمات پراسکیوشن کی بدنیتی ظاہر کرتے ہیں جس پر معزز جج نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور 22 نومبر کو فیصلہ سنانے کے احکامات جاری کئے۔
0 Comments