پاکپتن ( نظام عدل نیوز )ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ کی قیادت میں ضلع پاکپتن نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل گرداوری کے خریف 2022 کے دیے گئے ہدف کو 100فیصد حاصل کرنے میں پاکپتن صوبہ بھر میں سبقت لے لیا، زمینوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل گرداوری کے لیے دیے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں ضلع پاکپتن نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی،ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن شرجیل شاہد گجر، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا اظہر طارق وٹو،تحصیلداران، ریونیوافسران و متعلقہ اہلکاران نے حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیجیٹل گرداوری کے ہدف کو جس محنت، لگن اور دلچسپی سے مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور پوری ٹیم اس بہترین کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے، انہوں نے امید کی ہے کہ مستقبل میں بھی حکومت کی جانب سے دی گئی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اسی طرح پوری ٹیم بھرپور انداز میں کام کرے گی تاکہ عوام کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
0 Comments