اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوز کیخلاف کارروائی مزید سخت۔
رواں سال کے دوران ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والے 15,095ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک کے نظام کوموثر بنانے اورشہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے اور اسلام آباد کو ٹریفک حادثات سے پاک کرنے کے لیے اسلام آبادکیپیٹل پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لارہی ہے،جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ایجوکیشن ٹیم بھی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے، اس سلسلے میں رواں سال کے دوران ٹریفک سگنلزکی خلاف ورزی کرنیوالے 15,095ڈرائیورز کے خلاف کارروائی عمل میںلاتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ،اسکے علاوہوفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی تمام شاہراہوں پر سگنلز کی خلاف روزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور تمام زونز انچارجزکو ہدایت جاری کیں گئیں ہیں کہ ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے اور ایسے ڈرائیورز سے ہرگز کوئی رعایت نہ کی جائے جو اپنے اور دوسروں کے لیے حادثات کا سبب بنتے ہیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹریفک سگنلزکا احترام کریں اور ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔
0 Comments