آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی فلاح وبہبود کا سلسلہ جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی فلاح وبہبود کا سلسلہ جاری




اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی 
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی فلاح وبہبود کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس لائن ہیڈکواٹرز میں سیلانی فاﺅنڈ یشن کے تعاون سے فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہید سب انسپکٹر ریاض ندیم کے صاحبزادے نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری ہے، پولیس لائن ہیڈکواٹرز میں رہائش پذیر افسران اور جوانوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سیلانی فاﺅنڈیشن کے تعاون سے فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایس پی ہیڈکوارٹرز ،چیف ایگزیکٹو سیلانی فاﺅنڈیشن اور پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی،فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شہید سب انسپکٹر ریاض ندیم کے صاحبزادے نے کیا،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک اویس احمد نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوان شہریوں کے جان وما ل کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ،آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں پولیس ملازمین کی فلاح و بہبودکا سلسلہ جاری ہے، یہ افسران و جوان ہماری طاقت اور فخر ہیں، جو فرنٹ لائن میں اپنے فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے شہر میںلاءاینڈآرڈر کی صورتحال کو برقراررکھتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments