وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت توانائی نے بجلی چوری اور لائن لاسز کی روک تھام کے اقدمات پر بریفنگ دی۔

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت توانائی نے بجلی چوری اور لائن لاسز کی روک تھام کے اقدمات پر بریفنگ دی۔

اسلام آباد (نظام عدل نیوز )  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت توانائی نے بجلی چوری اور لائن لاسز کی روک تھام کے اقدمات پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیویارک میں پی آئی اے کے ہوٹل کے معاملے کو ان کیمرا کر دیا گیا۔ ای سی سی کے دو فیصلوں کی منظوری، ایک مؤخر کر دیا۔ وزیرداخلہ نے لانگ مارچ اور دھرنے سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دی۔ کابینہ نے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا یہ پیپلزپارٹی کی نہیں پی ڈی ایم کی جیت ہے۔

 اجلاس میں وفاقی حکومت کو اتھارٹی میں تبدیل کرنے پر بریفنگ دی گئی۔ ایوی ایشن، کابینہ، موسمیاتی تبدیلی، کامرس اور کمیونیکیشن ڈویژن پر بریفنگ دی گئی

Post a Comment

0 Comments