اسلام آباد ،لہتراڑ روڈ پر راول ہسپتال کی کار پارکنگ شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی
اسلام آباد،لہتراڑ روڈ تجاوزات مافیا کی زد میں ،غلط کارپارکنگ کے خلاف آپریشن کیا جائے ،شہریوں کا مطالبہ
ہسپتال کی غیرقانونی کار پارکنگ ایک عرصہ سے ہمارے لیے سر درد بنی ہوئی ہے منٹوں کا سفر ہمیں گھنٹوں میں طہ کرنا پڑتا ہے ڈی سی ازخود نوٹس لیں ،عوامی حلقے
مذکورہ ہسپتال کی غیرقانونی کار پارکنگ سمیت لہتراڑ روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف بلا تفریق گرینڈ آپریشن کیا جائے تاکہ دوران سفر مشکلات سے بچا جاسکے ،شہری
اسلام آباد (ظاہر حسین کاظمی )مصروف ترین سڑک لہتراڑ روڈ پر نجی ہسپتال کی غیرقانونی کار پارکنگ شہریوں کے لیے سر درد بن گئی منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل مسافر ذلیل خوار ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے شہریوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھنہ کی حدود لہتراڑ روڈ پر موجود راول ہسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے مین لہتراڑ روڈ پر بنائی جانے والی غیرقانونی کار پارکنگ کے خلاف کئی بار شہریوں کی شکایات پر آپریشن کیا جاچکا ہے تاہم اسکے باوجود ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے کارپارکنگ کے لیےمستقل طور پر کوئی متبادل حل نہیں نکالا جاسکا روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک کا گھنٹوں گھنٹوں جام رہنا معمول بن چکا ہے جسکی وجہ سے دوران سفر شہری ذہنی کوفت کا شکار ہوچکے ہے ہسپتال کےسامنے مین سڑک کے دونوں اطراف پر غیرقانونی کار پارکنگ کے خلاف مستقل طور پر گرینڈ آپریشن نہ کرنا ضلعی انتظامیہ سمیت ٹریفک احکام کے لیے سوالیہ نشان بن چکا ہے دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو کھنہ پل سے لیکر علی پور تک تجاوزات مافیا کا راج قائم ہوچکا ہے جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوچکی ہے اور دوران سفر مسافروں کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے چیف کمشنر ،ڈی سی ،اور ٹریفک احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ہسپتال کی غیرقانونی کار پارکنگ سمیت لہتراڑ روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف بلا تفریق گرینڈ آپریشن کیا جائے
0 Comments