نظام عدل نیوز ایم پی اے طاہرہ دعا بھٹو نے شوہر حلیم عادل شیخ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو اور حلیم عادل شیخ کی ازدواجی زندگی 4 سال بھی نا چل سکی۔ دعا بھٹو نے ملیر کی فیملی عدالت میں خلع کے لئے درخواست دائر کردی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 2018 میں شادی کی تھی۔ دعا بھٹو سے حلیم عادل شیخ کو ایک سال کا بیٹا بھی ہے، حلیم عادل شیخ کی دعا بھٹو سے دوسری شادی تھی۔
0 Comments