سنیر صحافی اینکر پرسن ارشد کی بیرون ملک پراسرار موت واقع

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سنیر صحافی اینکر پرسن ارشد کی بیرون ملک پراسرار موت واقع


اسلام آباد نظام عدل نیوز


پاکستانی سنیر صحافی اینکر پرسن  ارشد شریف کی کینیا میں موت واقع ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کینیا کی پولیس کے حوالے سے کہنا ہے کہ ارشد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تاہم پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ پر دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم 
تاحال کینیا یا پاکستان کے حکام کی جانب سے اس پر کوئی ابھی تک بیان جاری نہیں کیا گیا دوسری جانب پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی موت صحافت اور پاکستان کے لیے بڑا نقصان ہےان کی روح کو سکون ملے اور ان کے اہلخانہ بشمول ان کے فالوورز کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت ملے۔‘ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’ارشد شریف کی موت کی حیران کن خبر پر مجھے بہت دُکھ ہے پاکستان بھر کی صحافتی تنظیموں کی طرف اس صحافی کی موت پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا کرتے ہوئے موت کی وجہ کے اصل حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے 

Post a Comment

0 Comments