اتحادیوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑا، وفاقی وزیر اطلاعات

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اتحادیوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑا، وفاقی وزیر اطلاعات

فائل فوٹو 
اتحادیوں نے عمران خان کا ساتھ چھوڑا، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان کو 27 مارچ کو پتہ چل گیا تھا کہ ان کے اتحادی انہیں چھوڑ گئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان نے کہا کہ ہم نے اس سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے اور امریکہ کا نام نہیں لینا، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان کے ایس اے پی ایم نے کہا کہ ہم اس سائفر کے منٹس بدل لیں گے اور اس میں سازش کا لفظ استعمال کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

آڈیو لیک میں عمران خان کا پورا بیانیہ بے نقاب ہو گیا تھا، وفاقی وزیر اطلاعات

30 ستمبر کو ایک اور آڈیو لیک آئی جس میں میٹنگ بلانے کا ذکر کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات

اس آڈیو لیک میں وزیر خارجہ، سیکریٹری خارجہ اور تین چار وزراء کو بلانے کی بات کی گئیت اور اس سائفر کے منٹس کی تیاری کا ذکر کیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات

30 ستمبر والی آڈیو لیک میں کہا گیا کہ اس سائفر کو خط کہا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات

آڈیو لیک میں حقیقی آزادی والے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے امریکہ کا نام نہیں لینا، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان آڈیو لیک میں بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے منہ سے امریکہ کا نام نہ نکلے، وفاقی وزیر اطلاعات

اگر ان کی بات مان لی جائے کہ 7 مارچ کو ان کے پاس سائفر آیا جو ملک کے خلاف سازش تھی تو پھر نام کیوں نہیں لینا، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان کو پتہ تھا کہ وہ ملکی مفادات، قومی سلامتی اور ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان نے ملک اور عوام کو گمراہ کیا، قومی سلامتی اور قومی مفادات کے ساتھ کھیل کھیلا، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان نے عوام کو بے وقوف بنایا، ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کی، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان نے کھیل کھیل میں پارلیمان اور آئین کو توڑا، وفاقی وزیر اطلاعات

انہیں شرم تک نہیں آئی کہ انہوں نے اپنی سیاست اور کرسی کی خاطر ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان نے اپنے مفاد کے لئے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان کی پوری سیاست بیساکھیوں پر مبنی ہے، مریم اورنگزیب

عمران خان نے اپنی سیاست خیرات کے پیسے سے کی، دوسروں کے سہارے پر سیاست میں آئے، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان آج کیوں ڈر رہے ہیں، انہوں نے چار سال تک اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں رکھا، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان کو اپنے بل بوتے پر سیاست کرنی پڑ رہی ہے تو وہ دھمکیاں دینے پر اتر آئے، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان نے چار سال تک اپنے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں رکھا، عدالتوں میں ریفرنس دائر کئے، پوری ریاستی طاقت استعمال کی، نیب نیازی گٹھ جوڑ بنا، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان نے قومی سلامتی کے حساس معاملے کو سیاست کی نظر کیا، وفاقی وزیر اطلاعات

یہ قومی سلامتی اور آئین و قانون کا معاملہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان کی آڈیو لیکس کے حوالے سے کابینہ کی میٹنگ ہوئی، وفاقی وزیر اطلاعات

یہ ملک کے اندر آئین اور قانون کا مسئلہ ہے، سائفر کو سیاست کی نظر عمران خان نے کیا ہے، کابینہ کی میٹنگ میں اس پر تفصیلی بریفنگ ہوئی، وفاقی وزیر اطلاعات

سیکریسی ایکٹ کے مطابق سائفر پبلک نہیں ہو سکتا، عمران خان نے اس سائفر کو منٹس میں تبدیل کر کے کھیل کھیلنے کا تماشا کیا، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان نے اپنی دونوں آڈیو لیکس کی تردید نہیں کی، وہ اعتراف جرم کر چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران نیازی نے سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا، طیبہ گل کی ویڈیو استعمال کی، نیب کے چیئرمین کو بلیک میل کر کے نیب نیازی گٹھ جوڑ بنایا، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان کے خلاف ثبوت موجود ہیں، کابینہ نے اس پر تفصیلی بحث کی اور اس کے کابینہ کی سب کمیٹی بنائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات

سب کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ کریمنل انوسٹی گیشن کے ضمرے میں آتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

بھرپور تحقیقات کر کے اس معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات

Post a Comment

0 Comments