اسلام آباد، مریم نواز نے مرحوم ارشد شریف کے حوالے سے نامناسب ٹویٹ کو ختم کر دیا
مریم نواز نے کارکن کے نامناسب پیغام کو ری ٹویٹ کرنے پر معذرت بھی کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مریم نواز نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ان کے ٹوئٹ کا مقصد کسی پر طنز کرنا نہیں تھا۔ ان کے ٹوئٹ کا مقصد ماضی سے سبق سیکھنے سے متعلق تھا۔ جنہیں اس سے تکلیف پہنچی ان سے معذرت خواہ ہوں، کسی کو تکلیف پہنچانا میرا مقصد کبھی بھی نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں۔
0 Comments