نظام عدل نیوز /اسلام آباد ، سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ارشد شریف کی میت کو ایئرپورٹ سے اسپتال منتقل کر دیا گیااہلخانہ کے مطابق ارشد شریف کا دوبارہ پوسٹمارٹم کرایا جائے گاارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ارشد شریف کے لیے آواز اٹھائیں۔ مجھے کینیا کے صحافیوں نے بتایا کہ ارشد شریف کا قتل کیا گیا ہے۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کو ہائی لائٹ کریں۔جویریہ صدیق نے کہا کہ اگر آج ارشد شریف گیا ہے تو کل میری اور آپ کی باری ہے۔ برائے مہربانی ہماری پرائویسی کا خیال رکھیں۔ ہمارے گھر کے بچوں کی تصاویر نہ استعمال کریں۔ ارشد شریف کی مغفرت کیلئے دعا کریں ادھر ارشد شریف کے کینیا میں قتل کی تحقیقات کے لیے وزارتِ داخلہ نے تین رکنی ٹیم تشکیل دیدی۔ تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے، آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہیں وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہو گی۔ کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کمیٹی کی معاونت کرے گا۔ ٹیم اپنی رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔ نمازجنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی دوسری طرف سینئر صحافی ارشد شریف شہید کا جسد خاکی پاکستان پہنچا دیا گیا۔ مرحوم صحافی کے جسد خاکی کو کینیا سے دوحا پہنچایا گیا جہاں سے قطر ایئرویز کی پر واز میت کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچی۔ جسد خاکی نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا
0 Comments