اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،
سی آئی اے پولیس ٹیم کی بڑ ی کارروائی، ایکسپریس ہائی وئے اور انڈسٹریل ایریا کے علاقوں میں سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے چار موبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کےخلاف تھا نہ کھنہ اور انڈ سٹریل ایریا میں مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہد ایا ت پر اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف مو ثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایس پی انو سٹی گیشن فرحت عبا س کا ظمی نے ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگر انی سی آئی اے پولیس کے خصوصی اسکو اڈ تشکیل دئیے، جنہو ں نے کار روائی کر تے ہو ئے جدید ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورز کی مدد سے تھانہ کھنہ اور انڈسٹر یل ایر یا کے علا قوں سے شہر یو ں سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھیننے والے گروہ کے تین ارکان کوگرفتار کرلئے، ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے چارموبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر لیا گیا، ملزمان کی شناخت عامر خان،عمر خان اورعبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ایکسپریس ہائی وئے اور انڈ سٹریل ایر یا کے علاقوں میںسنیچنگ کی متعدد وارداتوںکا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے خلاف تھا نہ کھنہ اور انڈ سٹر یل ایر یا میں مقدما ت درج ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں " پکار- 15 " پر اطلا ع کریں۔
0 Comments