کیپیٹل پولیس کے ہیڈکانسٹیبل محمد فیصل کی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس کے ہیڈکانسٹیبل محمد فیصل کی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی،



اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی  کیپیٹل پولیس کے ہیڈکانسٹیبل محمد فیصل کی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سینئر افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی،آئی جی اسلام آبادنے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ہیڈکانسٹیبل محمد فیصل کی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نمازہ جنازہ میں سینئر افسران سمیت بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی،سینئرپولیس افسران نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،مرحوم اسلام آباد کیپیٹل پولیس آپریشنز ڈویژن میں تعینات تھے اور تھانہ کورال میں بطور نائب محرر اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہا تھا،نماز جنازہ کے بعدمر حوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آ بائی علاقہ ضلع وہاڑی، تحصیل میلسی بھیج دیا گیا،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے متوفی کے خاندان کے ساتھ تعزیت کی اور سینئر پولیس افسران کو متوفی کی فیملی کو مکمل سپورٹ فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر جوان میرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے فیملیز کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا، متو فی نے لو احقین میں ایک بیٹی اوردوبیٹے چھو ڑ ے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments