اسلام آ باد(نظام عدل نیوز ) کیپیٹل پولیس کامنشیات وشراب فروشوں سمیت جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری ،
مختلف کا رروائیوں کے دوران 14 جر ائم پیشہ عناصرگرفتار، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے408بو تلیں شراب ،120لیٹرشراب،خا لی بو تلیں ، آ لا ت تیا ری شراب ، 3450گر ام چرس،1050 گر ام ہیر وئن ،جعلی کر نسی اور چار پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیوں کرتے ہوئے14جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے408بو تلیںشراب ،120لیٹرشراب،خا لی بو تلیں ،آ لا ت تیا ری شراب ، 3450گر ام چرس،1050 گر ام ہیر وئن، جعلی کر نسی اور چار عدد پسٹل معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، سی آئی اے پولیس نے دو ملزمان رضا اورکیلا ش کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے408 بو تلیں شراب ،120لیٹر الکو حل ، خا لی بو تلیں ، سٹیکر ، ڈھکن ، آ لا ت تیا ری شراب برآمدکرکے تھا نہ کر پا میں مقدمات درج کرلیے، مزید تفتیش جاری ہے، سنگجا نی پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث دو ملزمان اندر گل خان اور قاسم خا ن کو گرفتارکر کے 2050گر ام چرس برآمد کرلی، ترنو ل پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث دو ملزمان صداقت علی اور بلا ور خا ن کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 1050گر ام ہیر وئن اور 1055گر ام چرس برآمد کرلی، جبکہ جعلی کر نسی میں ملوث ملزم محمد طیب کو گرفتار کرکے ایک لا کھ کی کر نسی بر آمد کرلی، گو لڑہ پولیس نے ملزم ہاشم جان کو گرفتارکر کے 345گرام چرس بر آمد کرلی، تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے دو ملزمان سید مروت اور متین کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے دو پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلئے، شالیمار پولیس نے ملزم ارشد علی کو گرفتار کرکے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، کھنہ پولیس نے ملزم عامر کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا اورکوہسار پولیس ٹیمو ں نے دومجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں"پکار- 15 ©"پر اطلا ع کریں۔
0 Comments