اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا موٹرسائیکل لیفٹرز کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری،
تھانہ کھنہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب دو گروہو ں کے پانچ ارکان گرفتار، دو مسروقہ موٹر سائیکل، سپئیر پارٹس برآمد، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، مزید تفتیش جاری،
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عنا صر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او کھنہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر و¿ ے کا ر لا تے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی مددسے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث دو گینگز کے پا نچ ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر دو مسروقہ مو ٹر سائیکل اور سپئر پا ر ٹس برآمد کر لیے گئے،ملزمان کی شناخت عظیم خا ن، عقیل احمد، فیصل، اجمل خا ن اور علی شرجیل کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس ٹیم کی اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے، انہو ں نے تما م زونل افسران کو مزید ہد ایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈاو¿ن مزید تیز اور موثر بناتے ہوئے انکو گرفتارکریں اور جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے مال مسروقہ کی برآمد گی کو یقینی بنائیں۔
0 Comments