اسلام آباد (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی جلوس میلاد و سیرت کمیٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ اہم اجلاس جامع مسجد غوثیہ آئی اینڈ ٹی سنٹر جی نائن ون اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں چیئرمین مرکزی جلوس میلاد و سیرت کمیٹی اسلام آباد مولانا محمد اعجاز چوراہی، مولانا محمد اسلم ضیائی ، ناظم اعلی مرکزی جلوس میلاد و سیرت کمیٹی اسلام آباد،قاری عبد العزیز ناظم اطلاعات کمیٹی،مفتی محمد اقبال نعیمی،علامہ محمد معروف نقشبندی، مولانا محمد رستم چشتی،مولانا محمد انور نعیمی، مولانا محمد یسین خان،مولانا حفیظ الرحمن سیالوی،ودیگرنےشرکت کی ۔اجلاس میں جلوس اور میلاد شریف کی آمد آمد پر مختلف مساجد میں پر پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں ۔اور میلاد شریف کا جلوس شایان شان طریقے سے ہو گا۔
0 Comments