بھارت نے کشمیر پر اقوام متحدہ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کو ہمیشہ ٹھکرایا ہے، یواین سربراہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

بھارت نے کشمیر پر اقوام متحدہ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کو ہمیشہ ٹھکرایا ہے، یواین سربراہ

بھارت نے کشمیر پر اقوام متحدہ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کو ہمیشہ ٹھکرایا ہے، یواین سربراہ

اسلام آباداقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریئس نے جمعہ کو کہا کہ اگرچہ وہ کشمیر تنازع میں ثالثی کی پیشکش کر تے رہے ہیں لیکن بھارت نے اس سے انکار کیا ہے۔ دوسری طرف ہم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گوٹیریئس پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوٹیریئس نے کہا کہ وہ ہمیشہ تنازعہ کشمیر پر ثالثی کے لیے اپنی پوزیشن پیش کر تے رہے ہیں لیکن بھارت کی طرف سے اقوام متحدہ کی ثالثی کو اب تک قبول نہیں کیا گیا ہے۔
 سکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ 17 سال پہلے پاکستان آئے تھے جب 2010 میں ملک میں زلزلہ اور سیلاب آیا تھا۔ وہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں اپنے ایجنڈے کو اجاگر کرنے کے لیے ملک کا دورہ کر رہے ہیں اور وہاں کے سیلاب کو گلوبل وارمنگ کے خلاف اہم ثبوت کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کی صورتحال پر کہا کہ یہ پاگل پن ہے، یہ اجتماعی خودکشی ہے۔ پاکستان سے میں عالمی اپیل جاری کر رہا ہوں، پاگل پن بند کرو، فطرت کے ساتھ جنگ کا خاتمہ کرو اور اب قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دیگر ترقی پذیر ممالک کی بھیانک قیمت چکا رہا ہے۔ پاکستان میں اب تک سیلاب سے کم از کم 1325 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یو این نے پاکستان کو 160 ملین ڈالر کی فوری اپیل جاری کی ہے اور جمعرات تک اسے صرف 20 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس بحران سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر مالی امداد کی ضرورت ہے کیونکہ ابتدائی اندازوں کے مطابق نقصانات تقریبا 30 ارب امریکی ڈالر ہیں۔ گوٹیرس نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ان سیلابوں نے پاکستانیوں کو کس طرح تباہ کیا ہے اور میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ عالمی برادری کی توجہ اس طرف مبذول کرانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Post a Comment

0 Comments