اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اشرف کمانڈو کی حراست سے گذشتہ روز فرار ہونے والے خطرناک ملزم فرحان علی عرف سامبا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو خبر دی جارہی ہے کہ فرار ہونے والے ڈکیت کو پولیس مقابلہ میں مار دیا گیا خبر میں کہا جارہا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ کورال شفقت فیاض اور اشرف کمانڈو نے بہترین حکمت عملی اور جدید تکنیکی سہولیات کی بنیاد پر ملزم کو ٹریس کیا کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم مارا گیا اس حوالے سے ایس ایچ او کورال نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ فرار ہونے والا ڈکیت مارا گیا ہے
0 Comments