اسسٹنٹ کمشنر میاں انیل سعید کی ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پرسرکاری ریٹ لسٹ اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسسٹنٹ کمشنر میاں انیل سعید کی ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پرسرکاری ریٹ لسٹ اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر کو نظرانداز کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری

نظام عدل سید ظاہر حسین کاظمی  



ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر اے سی سیکرٹریٹ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی، بری امام کے مختلف علاقوں میں فروٹ/سبزیوں کی دکانوں، جنرل سٹورز، چکن ڈیری اور نان شاپس پر پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال کا معائنہ کیا۔


نئی آبادی، بہارہ کہو کے مختلف علاقوں میں  ڈینگی کیسز کے ریسپانسز (آئی آر ایس اور سویپنگ) کی بھی نگرانی کی گئی۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں/ای پی اے سے این او سی نہ دینے پر 03 کباڑ خانوں/کار واش سینٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے، معیاد ختم ہونے والی اشیائے خوردونوش اور عوامی سڑکوں/ فٹ پاتھ پر تجاوزات پر 05 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

قانون کے مطابق دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو ضروری ہدایات/انتباہیں جاری کی گئیں۔



Post a Comment

0 Comments