اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ
پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت
سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی
دوران سماعت اسد قیصر، فیصل جاوید،سیف اللہ نیازی،صداقت علی،شیخ رشید، اسد عمر، خرم نواز، عدالت میں پیش
اسد قیصر آپ لیٹ آئیں ہیں، جج کے ریمارکس
میں ہائیکورٹ چلا گیا تھا، اسد قیصر
اسد قیصر لاہور اور فردوس شمیم نقوی بھی اسلام آباد میں نہیں تھے، وکیل فیصر جدون
مقدمہ کا تفتیشی آفیسر کدھر ہے، جج کا استفسار
کیا آپ شامل تفتیش ہوئے ہیں، جج کا فردوس شمیم سے مکالمہ
جی میں شامل تفتیش بھی ہوا ہوں، ملزم فردوس شمیم نقوی
مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کو بلایا جائے، عدالت کا حکم
عمران خان، مراد سعید،شہریار آفریدی اور ملک ظہیر پیش نہیں ہوئے
کیا فردوس شمیم نقوی شامل تفتیش ہوئے، کیا یہ موقع پر تھے، جج کا تفتیشی سے استفسار
انکا موبائل کا ڈیٹا لے رہا ہو جبکہ ویڈیو کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کر رہے ہیں، تفتیشی افسر
آپ کو اس میں کوتاہی نظر نہیں آرہی، جج کے ریمارکس
پہلی فوٹیج دیکھی ہے پولیس سے موازنہ ہی نہیں ہو رہا، جج کے ریمارکس
ریلی والے دن میں عارف علوی کے ساتھ تھا ٹیلی فون ریکارڈ کے مطابق میں کراچی میں تھا، فردوس شمیم نقوی
پولیس کسی اور جلسے کی تصویریں لگا کر ملزم بنا رہی ہے، وکیل فیصر جدون
عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک کے لیے وقفہ کر دیا
0 Comments