اسلام آباد پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن جاری تھانہ کھنہ، تھا نہ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں مسلم ٹاؤن، وحید آباد، پنڈوریاں اور گردونواح میں آپریشن کیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن جاری تھانہ کھنہ، تھا نہ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں مسلم ٹاؤن، وحید آباد، پنڈوریاں اور گردونواح میں آپریشن کیا گیا

اسلام آباد پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن جاری 
تھانہ کھنہ، تھا نہ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں مسلم ٹاؤن، وحید آباد، پنڈوریاں اور گردونواح میں آپریشن کیا گیا 
               
اسلام آباد(نظام عدل نیوز  )

 کیپیٹل پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ جاری۔
وفاقی دارلحکومت کے علاقے تھانہ کھنہ، تھا نہ بہارہ کہو کے مختلف علاقوں مسلم ٹاؤن، وحید آباد، پنڈوریاں اور گردونواح میں اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن، آ پر یشن کے دوران 11مشکو ک افراد، چار مو ٹرسائیکلوں کوجانچ پڑتال کے لیے تھانے منتقل کیا گیا، 190گھروں کی جامع تلاشی،293مشکوک افراد، 40گا ڑ یاں اور130 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا، پولیس نے بھاری مقدار میں چرس، اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ برآمد کرلیاگیا، سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں 

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ  آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبرتر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسدا د اور جرائم پیشہ عنا صر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، اس سلسلے میں ایس پی سٹی زون اور ایس پی رورل زون کے زیرنگرانی مقامی پولیس،ا ور کوئیک ری ایکشن ٹیموں نے تھانہ کھنہ اور تھا نہ بہارہ کہو کے علاقوں مسلم ٹاؤن، وحید آ باد، پنڈوریاں اور گردونواح میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 11 مشکو ک افراد، چار مو ٹرسائیکل جانچ پڑتال کے لیے تھانے منتقل کئے گئے،سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 190گھروں کی جامع تلاشی،293مشکوک افراد، 40گا ڑ یاں اور130 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا، 2800گر ام چرس، ایک عدد بارہ بو ر گن، ایک عدد ایس ایم جی، ایک عددنا ئن ایم ایم، ایک عدد 30بور، ایک ائیر گن معہ ایمونیشن 06بوتلیں شراب، تین عدد شیشہ و حقہ اور ما ل مسروقہ برآمد کرکے برآمد گی اسلحہ و منشیا ت کے حو الے سے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاو¿ن مزید تیز کریں اور بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Post a Comment

0 Comments