اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی
جج دھمکی کیس میں عمران خان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے ۔ اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی انوسٹی گیشن فرحت کاظمی نے عمران خان کا بیان ریکارڈ کیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جو بات کہی وہ قانون کے دائرے میں کی گئی ۔ شہباز گل کو برہنہ کر کے جنسی تشدد کیا گیا ۔ جس پر قانونی کاروائی کا بیان دیا ۔ قانونی کاروائی کے بیان پر دہشت گردی کی دفعات لگانے سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ۔
اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشنز جج زیبا چوہدری اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے کیس میں عمران خان عدالتی حکم پر شامل تفتیش ہو گئے ۔ عمران خان اسلام آباد میں جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے ۔ جہاں جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن فرحت کاظمی نے عمران خان سے کیس سے متعلق سوالات کیے ۔ عمران خان نے بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دیا ہے ۔ ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بے بنیاد ہے ۔ شبہاز گل پر تشدد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے اعلان پر مقدمہ قائم کیا گیا جس سے دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت مقدمات کے ذریعے کبھی انہیں نہیں دھمکا سکتی ۔ وہ ملک اور عوام کی بہتری کے لیے سیاست کرتے رہیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ ان کے اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ۔ یہ حکومت مقدمات کے ذریعے عوام کا سمندر کبھی نہیں روک سکتی ۔ عمران خان کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر ایس ایس پی دفتر کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ پیشی کے موقع پر فواد چوہدری اور شبلی فراز بھی عمران خان کے ہمراہ تھے ۔
0 Comments