سیلاب کی تباہ کاریاں جاری
24 گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 26 افراد جاں بحق، 11 زخمی
14 جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 1290 ہو گئی،این ایف آر سی سی
جاں بحق ہونے والوں میں 570 مرد،259 خواتین اور 453 بچے شامل ہیں، این ایف آر سی سی
مختلف حادثات میں 12588 افراد زخمی بھی ہوئے،این ایف آر سی سی
24 جون سے اب تک بلوچستان میں ایم 8 موٹروے پر وانگو ہلز کے 24 کلومیٹر سیکشن پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی
خیبر پختونخوا میں قومی شاہراہ این 50 ساگو پل کے سوا ٹریفک کے لئے کھلی ہے
ساگو پل کو ملانے کے لئے دونوں جانب سے کام جاری ہے،این ایف آر سی سی
قومی شاہراہ مدین این 95 بحرین اور لائیکوٹ کے درمیان بلاک ہے،این ایف آر سی سی
سندھ میں قومی شاہراہ این 55 میہر جوہی نہر سے خیرپور ناتھن شاہ تک ڈوبی ہونے کے باعث بند ہے
سیلاب اور بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ریلوے نیٹ ورک بھی متاثر
بلوچستان میں کوئٹہ تافتان اور کوئٹہ سبی اور سبی سے حبیب کوٹ تک ریلوے ٹریک بند
پنجاب اور سندھ کے درمیان حیدرآباد سے روہڑی اور ملتان تک ریلوے ٹریفک متاثر
سندھ میں کوٹری سے لکھی شاہ اور دادو تک ریلوے لائن متاثر،این ایف آر سی سی
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے سروے کے لئے 29 ٹیمز مصروف عمل
ٹیمز کوئٹہ، پشین،لورالائی، دکی،سوراب،جعفر آباد، صحبت پور،آواران اور لسبیلہ میں ٹیمز سروے کر رہی ہیں
لسبیلہ، گوادر، قلعہ سیف اللہ، واشک، کوہلو،موسی خیل،زیارت،قلعہ عبداللہ، خضدار اور نصیر آباد میں سروے جاری
کچھی،سبی،ڈیرہ بگٹی، شیرانی،ژوب،خاران، قلات،مستونگ اور چمن میں بھی سروے
این ایف آر سی سی نے قدرتی آفت سے متاثرہ اضلاع کی تفصیلات جاری کر دیں
آزاد کشمیر میں کوئی ضلع قدرتی آفت سے متاثر نہیں ہوا،این ایف آر سی سی
بلوچستان میں 31،گلگت بلتستان میں 6 اور خیبر پختونخوا میں 17 اضلاع متاثر
پنجاب میں 3 اور سندھ میں 23 اضلاع قدرتی آفت سے متاثرہ قرار
ملک بھر میں 80 اضلاع بارشوں اور سیلاب کی شکل میں قدرتی آفت سے متاثر ہوئے،این ایف آر سی سی
آزاد کشمیر میں 53 ہزار 700،بلوچستان میں 91 لاکھ 82 ہزار 616 شہری متاثر ہوئے، این ایف آر سی سی
خیبرپختونخوا میں 43 لاکھ، 50 490،گلگت بلتستان میں 51 ہزار 500 شہری متاثر ہوئے، این ایف آر سی سی
پنجاب میں 48 لاکھ 44 ہزار 253 اور سندھ میں 1 کروڑ 45 لاکھ 63 ہزار 770 شہری متاثر
ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 شہری بارشوں اور سیلاب سے متاثرہوئے
0 Comments