منڈی بہاؤ الدین میں ظلم کی انتہاء ،با اثر افراد کا ظلم، 13 سالہ بچے کی ٹانگ پر ٹریکٹر چلا دیا
منڈی بہاؤ الدین: نواحی گاؤں بار موسیٰ میں ظلم و بربریت کی انتہا ہوگئی، با اثر افراد نے 13 سالہ بچے کی بائیں ٹانگ ٹریکٹر چلا کر جسم سے الگ کر دی۔منڈی بہاؤ الدین کے تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ بار موسیٰ میں دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں گاؤں کے با اثر افراد نے اپنے مخالفین پر مقدمہ درج کروانے کیلئے 13 سالہ لڑکے نذیر کو چلتے ٹریکٹر کے نیچے پھینک دیا جس سے 13 سالہ بچے کی بائیں ٹانگ کٹ گئی، ملزمان نے کٹی ہوئی ٹانگ کا حصہ غائب کر دیا اور بچے کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔تھانہ میانہ گوندل نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور سیاسی دباؤ پر چھوڑ دیا گیا جبکہ پولیس نے 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ورثا کا کہنا تھا کہ مخالفین 13 سالہ محمد نذیر کو شدید زخمی کر کے مخالفين پر مقدمہ درج کروانا چاہتے تھے۔
0 Comments