اسلام آ باد(نظام عدل نیوز ) کیپیٹل پولیس کاجرائم پیشہ عنا صر کے خلاف بڑے پیما نے پر کر یک ڈاون جاری،
اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گر وہ کے تین ارکان سمیت11 جر ائم پیشہ عناصرگرفتارکر لیے ، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل، سپئیر پا رٹس، چرس اور اسلحہ بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب گر وہ کے تین ارکان سمیت11 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل، سپئیر پا رٹس، چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، تھا نہ شہزاد ٹا و¿ن پولیس ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل اورسپئیر پا رٹس برآمد کرلئے گئے، ملزمان کی شناخت جا وید حسین، صارم عبا س اور حبیب کے نام سے ہوئی، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مو ٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد مسروقہ موٹر سائیکل کے پا رٹس الگ الگ کر کے سکر یپ ڈیلر کو فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش جاری ہے، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے ملزم احمد رضا کو گرفتار کرکے پسٹل 30بو ر معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس نے دو ملزمان جمشید اور نو می الطا ف کو گرفتار کرکے دو پسٹل30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، شہزاد ٹاو¿ ن پولیس نے دو ملزمان قمر عبا س اور فہیم خا ن کو گرفتار کرکے ایک عددپسٹل معہ ایمو نیشن اور 310گر ام چرس برآمد کرلی، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران تھا نہ سبزی منڈی، انڈ سٹر یل ایر یا اور رمنا پولیس ٹیمو ں نے تین مجرمان کو گرفتار کرلیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں ریسکیو ون فائیو پر اطلا ع کریں۔
0 Comments