فائل فوٹو
اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت شروع
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کیس کی سماعت کر رہے ہیں
درخواست پر اعتراض کیا ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی کا استفسار
عمران خان کو متعلقہ عدالت سے رجوع کا اعتراض عائد کیا گیا ہے، بابر اعوان
عمران خان کے گھر کے گرد گھیرا ڈالا ہوا ہے، بابر اعوان
عمران خان متعلقہ عدالت سے بھی رجوع نہیں کر سکتے، بابر اعوان
بائیومیٹرک کا بھی اعتراض عائد کیا گیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
یہ عدالت ہمیں حفاظتی ضمانت دیدیے تو متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیں، بابر اعوان
اگر عدالت قبل از گرفتاری ضمانت کا اختیار استعمال کرنا چاہیے تو وہ آپکا اختیار ہے، وکیل
نہیں، ابھی تو متعلقہ فورم انسداد دہشت گردی عدالت ہی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
0 Comments