ملک کے ممتاز علمائے کرام کی طرف سے عوام کو متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کا پیغام

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ملک کے ممتاز علمائے کرام کی طرف سے عوام کو متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کا پیغام

 ملک کے ممتاز علمائے کرام کی طرف سے  عوام کو متاثرین سیلاب کی بھرپور مدد کا پیغام 

بدترین سیلابی صورتحال نے چاروں صوبوں کو متاثر کیا۔ ایک ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ لاکھوں مویشی ہلاک، 10 لاکھ سے زائد گھر بہہ گئے۔ سیلاب زدہ علاقوں کے بہن بھائی ہماری امداد کے منتظر ہیں۔

علمائے کرام نے 92 نیوز کے توسط سے مدد کی اپیل کر دی۔ مفتی فاروق القادری نے کہا سیلاب زدہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

مفتی زبیر نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  بہت زیادہ علاقے متاثر ہوئے۔ ہمیں مالی قربانی دینی چاہئے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا بلوچستان، سندھ اور دیگر علاقوں کے بہن بھائی اس وقت مصیبت میں ہیں۔ ہمیں ان کی مدد کرنی چاہئے۔

سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا  سیلاب زدگان کی مدد کرنا قومی فرض ہے۔ یہ مسئلہ ہم سب قوم بن کر ہی حل کرسکتے ہیں۔

سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو مدد کی ضرورت ہے۔ علمائے کرام نے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Post a Comment

0 Comments