سیلاب کے آخری متاثر کی بحالی تک جماعت اہلسنت میدان عمل میں رہے گی،حمزہ مصطفائی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سیلاب کے آخری متاثر کی بحالی تک جماعت اہلسنت میدان عمل میں رہے گی،حمزہ مصطفائی

سیلاب کے آخری متاثر کی بحالی تک جماعت اہلسنت میدان عمل میں رہے گی،حمزہ مصطفائی
جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی قائدین نے خدمت خلق کی عظیم مثالیں پیش کیں۔  علامہ احمد خان برق
گرہ شادھ (نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی ) ترجمان جماعت اہلسنت راجہ نوید نقشبندی کے مطابق سیلاب کے آخری متاثرہ خاندان کی بحالی تک جماعت اہلسنت میدان عمل میں رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب ناظم اعلی اول ڈاکٹر حمزہ مصطفائی نے کیا۔ وہ یہاں صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک علاقہ گومل بازار سے بیس کلو میٹر دور سیلاب سے متاثرہ علاقے موضع گرہ شادھ میں سیلاب کے متاثرین کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔  جماعت اہلسنت پاکستان نے یہاں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔  ڈاکٹر حمزہ نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی قائدین خصوصا پروفیسر پیر سید مظہر سعید شاہ صاحب کاظمی اور مرکزی ناظم اعلی پیر خالد سلطان القادری کی ہدایت پر جماعت اہلسنت پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں۔چنانچہ نوشہرہ، ٹانک،  تونسہ شریف، ڈیرہ غازی خان، فاضل پور،  راجن پور، حیدرآباد، قلات، صحبت پور اور اوستہ محمد سمیت ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اوستہ محمد کے ریلیف کیمپ اور لنگر کی براہ راست نگرانی مرکزی ناظم اعلی پیر خالد سلطان القادری کر رہے ہیں۔  اس موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان صوبہ خیبر پختونخواہ کے چیف آرگنائزر علامہ احمد خان برق نے کہا کہ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی قائدین نے خدمت خلق کی عظیم مثالیں پیش کیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری مدد کے لیے کوئی این جی او والا نہ آیا تھا مگر جماعت اہلسنت پاکستان سب سے پہلے ہماری مدد کو پہنچی۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے چیف آرکنائزر علامہ احمد خان برق نے کہا کہ جماعت کی مرکزی قیادت کا سب سے پہلے ٹانک جیسے دور دراز علاقے میں پہنچ کر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ملک میں پائی جانے والی ہزاروں این جی اوز بھی جماعت اہلسنت پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس علاقے کے متاثرین کی مدد کو آگے بڑھیں۔ ضلع اسلام آباد کے ناظم اعلی راجہ ریاضت حسین نے کہا کہ یہ ہماری قومی اور دینی ذمہ داری ہے کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہم ان تمام معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں مالی مدد کر کے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ اپنے کارکنان اور معاونین کی مدد سے ہی ہم امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments