پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کشمیر چیپٹر کا جائزہ اجلاس شہداء ہیلی کاپٹر حادثہ و دیگر شہداء کے لیئے دعا مغفرت و بلندی درجات

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کشمیر چیپٹر کا جائزہ اجلاس شہداء ہیلی کاپٹر حادثہ و دیگر شہداء کے لیئے دعا مغفرت و بلندی درجات

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کشمیر چیپٹر کا جائزہ اجلاس شہداء ہیلی کاپٹر حادثہ و دیگر شہداء کے لیئے دعا مغفرت و بلندی درجات

ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کے احسان مند ہیں - بریگیڈیئر (ر) زرین خان

راولپنڈی 
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کشمیر چیپٹر کا جائزہ اجلاس صدر کشمیر چیپٹر بریگیڈیئر (ر) زرین خان کی زیر صدارت پیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کشمیر چیپٹر عہدیداران جنرل سیکریٹری کرنل (ر) فاروق، بریگیڈیئر (ر) سجاد، کرنل (ر) مصطفیٰ، کرنل (ر) سعادت، کرنل (ر) یونس، میجر (ر) سعید، کے علاوہ ہیڈ کوارٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر مسعود چوہدری نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے بلوچستان کے علاقہ لسبیلہ میں حادثہ کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں شہادت پانے والے اور وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر تمام محاذوں پر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پاکستان آرمی کے افسران و جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور بلندی درجات کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئ۔ فورم کو اس ضمن میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے اعلیٰ عہدیداران کے وفد کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ یہ بات بھی ریکارڈ پر لائ گئ کہ نہ صرف مرکزی عہدیداران نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی بلکہ فردا فردا شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی اور فلاح و بہبود کے لیئے ہمیشہ میسر رہنے کا یقین بھی دلایا۔

فورم کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے کیئے جانے والے مظالم اور جاری انسانی المیہ کے اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ اسکے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام جاری فلاحی منصوبہ جات کا جائزہ پیش کیا گیا اور مستقبل کی پیش بندی کے حوالہ سے تفصیلی مشاورت کی گئ۔ 
فورم سے گفتگو کرتے ہوئے صدر PESS کشمیر چیپٹر بریگیڈیئر (ر) زریں خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء و غازیوں کی قربانیوں کے ہمیشہ احسان مند ہیں اور زندہ قومیں کبھی اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں۔ ہم ہمیشہ شہداء کے خاندانوں کے لیئے حاضر خدمت ہیں۔ شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments