اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ جاری


اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کا سلسلہ جاری۔
اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 

 تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ کچی بستی، رائیل کالونی اور گردونواح میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے 14مشکوک افراد کو تھانہ میں شفٹ کیا 60گھروں کی جامع تلاشی،70مشکوک افراداور08گا ڑیوں اور 18 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں 
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسدا د اور جرائم پیشہ عنا صر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، اس سلسلے میں ایس پی، سی ٹی ڈی آپریشن کے زیرنگرانی مقامی پولیس،سی ٹی ڈی ا ور کوئیک ریکشن ٹیموں نے سبزی منڈی کے علاقوں میں سرچ اینڈ کومنگ آپریشن میں حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران14 مشکوک افراد کو تھانہ میں شفٹ کیا گیا جبکہ 60گھر وں کی جامع تلاشی،70شکوک افراد اور08گاڑیوں اور 18مو ٹر سائیکل کو چیک کیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ تمام زونل افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری کریک ڈاؤ ن مزید تیز کریں اور بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Post a Comment

0 Comments