اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا


 اسلام آباد ہائی کورٹ 

نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کررہے ہیں

 ملک میں سیلاب متاثرین کیلئے عمران خان ٹیلی تھون کرنا چاہتے ہیں، بیرسٹر علی ظفر

ٹیلی تھون سے سیلاب متاثرین کیلئے بڑی رقم اکٹھی ہوگی، بیرسٹر علی ظفر

آپ عمران خان کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ پڑھیں، عدالت کی عمران خان کے وکیل کو ہدایت

 علی ظفر نے آئی جی ، ڈی آئی جی اور ایڈیشنل سیشن جج کو دی گئی دھمکی سے متعلق بیان پڑھ کر سنایا

کیا آپ عمران خان کے بیان کو جسٹیفائی کرتے ہیں ، چیف جسٹس کا بیرسٹر علی ظفر سے استفسار


 کیا ججز کو اس طرح دھمکیاں دی جاسکتی ہیں جس طرح دی گئی؟ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ 

تین سال جس طرح ظلم کیا گیا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ 

بہت بوجھل دل سے کہہ رہا ہوں کہ عدلیہ کو دھمکیاں دینے کی امید نہیں تھی، چیف جسٹس اطہر من اللہ 

افسوس ہے موجودہ حکومت وہی کررہی ہے جو پچھلے تین سال ہوتا رہا، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ

ایک خاتون جج کو دھمکیاں دی گئیں، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ

124 اے میں عمر قید سے لیکر تین سال اور جرمانہ کی سزا ہے، وکیل ملزم

شہباز گل نے حکومت سے کہا آپ کے کچھ عمل نامناسب سمت جا رہے ہیں، وکیل ملزم


عمران خان کو اپنے بیان پر شوکاز نوٹس مل چکا ہے، وکیل درخواست گزار 

عمران خان کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے، وکیل درخواست گزار 

میں نے شہباز گل پر تشدد کے نشانات دیکھے ہیں، فیصل چودھری ایڈووکیٹ

پیمرا کہتا ہے کہ چینل نے ٹائم ڈیلے کی پالیسی نہیں اپنائی، بیرسٹر علی ظفر 

سارے چینلز نے بغیر ٹائم ڈیلے کے دکھایا ہے؟ چیف جسٹس 

پھر تو یہ ذمہ داری نیوز چینلز پر آتی ہے، چیف جسٹس 

اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ پھر یہ لائیو تو چلتا ہی نہیں ہے، چیف جسٹس

بارہ سیکنڈز کا ٹائم ڈیلے ہوتا ہے تاکہ کوئی غلط بات کرے تو اسے سینسر کیا جا سکے، بیرسٹر علی ظفر 

پھر تو ایکشن نیوز چینلز کے خلاف ہونا چاہئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ


اگر کوئی سزا یافتہ نہیں تو اس پر ایسی پابندی نہیں لگائی جا سکتی، چیف جسٹس


 چینلز نے ٹائم ڈیلے نہیں کیا تو پیمرا نے ہمیشہ کے لیے عمران خان کی لائیو تقاریر پر پابندی لگا دی، بیرسٹر علی ظفر


 عمران خان کی لائیو تقاریر پر پیمرا پابندی ختم  

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے عمران خان پر پابندی کا پیمرا آرڈر معطل کر دیا 

اسلام آبادہائیکورٹ کا پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس 

بادی النظر میں پیمرا نے عمران خان کی تقریر پر پابندی لگا کر اختیار سے تجاوز کیا، اسلام آبادہائیکورٹ 

موجودہ حالات میں عمران خان کی تقریر پر پابندی کی کوئی مناسب وجہ نظر نہیں آتی، چیف جسٹس اطہر من اللہ
 اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری، جواب طلب

Post a Comment

0 Comments