پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل صبح دس بجے سنایا جائے گا,الیکشن کمیشن

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل صبح دس بجے سنایا جائے گا,الیکشن کمیشن


پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل صبح دس بجے سنایا جائے گا,الیکشن کمیشن 

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل صبح دس بجے سنایا جائے گا

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیرسماعت رہا جسکا فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبرایس بابر نے کیس 14 نومبر2014کو دائر کیا تھا، پی ٹی آئی نے 8سالہ طویل سماعت میں 30 مرتبہ التوا مانگا، 6بار کیس کے ناقابل سماعت ہونے،الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر درخواستیں دائر کی گئیں

الیکشن کمیشن نے 21بار پی ٹی آئی کو دستاویزات،مالی ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی، پی ٹی آئی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے لیے مارچ 2018 میں اسکروٹنی کمیٹی قائم کی گئی۔  

اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کو متعلقہ دستاویزات کے لیے 20 بار حکم جاری کیا، اسکروٹنی کمیٹی نے نومبر2021 میں پی ٹی آئی فنڈز کی آڈٹ رپورٹ جمع کرائی تھی جس کے بعد کیس کی سماعتوں کے بعد الیکشن کمیشن نے 21 جون کو محفوظ کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments