بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی افسران فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Breaking News

6/recent/ticker-posts

بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی افسران فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی افسران فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک 

نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی 
 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی

کوئٹہ گیریژن میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، گورنر اور وزیراعلی بلوچستان سمیت سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔ راولپنڈی میں میجر طلحہ منان شہید کی نماز جنازہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سمیت عسکری حکام نے شرکت کی۔ شہید چیف نائیک مدثر فیاض کی نمازجنازہ شکر گڑھ اور میجر سعید شہید کی نمازجنازہ لاڑکانہ میں آبائی گاؤں میں ادا کی گئی۔ شہدا فوجی اعزاز کےساتھ سپردخاک کیئے گئے۔

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ہیلی کاپٹر کے اندوہناک حادثے کے شہدا میجرطلحہ منان شہید، میجر سعید شہید اور نائیک مدثر فیاض شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بدقسمت ہیلی کاپٹر کے پائلٹ میجر طلحہٰ شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، سینئرفوجی حکام سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ کورکمانڈر راولپنڈی نے شہید کے والد کو قومی پرچم پیش کیا اور قبر پر پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ میجر سعید شہید کو لاڑکانہ اور نائیک مدثر فیاض کو بھی شکر گڑھ نارووال میں مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردخاک کیا گیا، پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

Post a Comment

0 Comments