ترجمان قومی اسمبلی کا اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی تمام لغو، من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کی تردید،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ترجمان قومی اسمبلی کا اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی تمام لغو، من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کی تردید،



ترجمان قومی اسمبلی کا اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی تمام لغو، من گھڑت اور بے بنیاد خبروں کی تردید،

 سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں سو فیصد بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

 سوشل میڈیا پر  افواہیں اڑائی جا رہی ہیں کہ کینڈا میں ہونے والی دولت مشترکہ کی کانفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی بھاری بھرکم وفد کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں۔ ترجمان 

درحقیقت ایسی بے سروپا باتیں اڑانے والے ملک اور قوم کے وہ دشمن ہیں جو عالمی برادری میں پاکستان کو رسوا کرنا چاہتے ہیں، ترجمان 

حقیقت یہ ہے کہ کانفرنس کے طے کردہ معیار کے مطابق پاکستان کی وفاقی پارلیمان کل پانچ ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ شرکت کر سکتی ہے، ترجمان 

ان پانچ میں سے بھی دو ارکان کا تعلق سینٹ اور تین کا، بشمول اسپیکر ، قومی اسمبلی سے ہونا تھا، ترجمان 

 حالیہ سیلاب کے پیش نظر رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کانفرنس میں شمولیت سے معذرت کر لی، ترجمان قومی اسمبلی

 اسپیکر قومی اسمبلی صرف ایک رکن اسمبلی رومینہ خورشید عالم کے ہمراہ کانفرنس میں موجود ہیں، ترجمان 

ان کے علاؤہ سیکرٹری اسمبلی پارلیمان کے سیکرٹریوں کی تنظیم سو کیٹ کا حصہ ہونے کی وجہ سے شرکت کر رہے ہیں، ترجمان 

 جبکہ تین سال تک سی پی اے کے پورے جنوبی ایشیا  کا سیکرٹریٹ کامیابی سے چلانے کے باعث سی پی اے کی دعوت پر ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی بطور ریجنل سیکرٹری سی پی اے کانفرنس میں اپنے وفد کی معاونت کر رہے ہیں، ترجمان

 کل پانچ رکنی وفد ، بشمول افسران، قومی اسمبلی پاکستان سے اس اہم پارلیمانی کانفرنس میں شریک ہیں، ترجمان 

یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ بلا تحقیق مملکت کے معتبر ترین ادارے پر کیچڑ اچھالی گئی، ترجمان

 اس من گھڑت اور بے بنیاد پروپیگنڈا میں کئی زمہ دار عہدوں پر فائز رہنے والی شخصیات نے بھی کردار ادا کیا، ترجمان

 ایسی جھوٹی اور گمراہ کن خبر کو بلا تحقیق سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملک کی بدنامی کا باعث ہیں، ترجمان

Post a Comment

0 Comments