لاہور سمیت ملک بھر میں کئی دواؤں کی قلت،بخار، ٹی بی، مرگی، کینسر، بلڈ پریشر اور شوگر کی بنیادی دوائیں مارکیٹ میں نایاب

Breaking News

6/recent/ticker-posts

لاہور سمیت ملک بھر میں کئی دواؤں کی قلت،بخار، ٹی بی، مرگی، کینسر، بلڈ پریشر اور شوگر کی بنیادی دوائیں مارکیٹ میں نایاب

لاہور سمیت ملک بھر میں کئی دواؤں کی قلت،بخار، ٹی بی، مرگی، کینسر، بلڈ پریشر اور شوگر کی بنیادی دوائیں مارکیٹ میں نایاب 

وفاقی کابینہ کی جانب سے 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد ہونے پر پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے مزید 150 ادویات کی قلت کاعندیہ دے دیا۔ فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز کے مطابق وفاقی حکومت کے ادویات کی قیمت میں اضافہ مسترد کرنے سے پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔ بخار ، ٹی بی ، مرگی ، کینسر ، بلڈ پریشر اور شوگر کی بنیادی ادویات کی مارکیٹ میں قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ادویہ ساز کمپنیوں نے خام مال کی خریداری نہ ہونے پر بیشتر ادویات کی تیاری بند کر دی ہے۔ بخار اور درد کی بنیادی دوا تیار کرنے والی کمپنی کا پلانٹ بھی خام مال کی عدم دستیابی کے باعث بند ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں مہنگائی، ڈالر، پیٹرول اور لیبر کاسٹ کے تناسب سے اضافہ نہ کیا تو فیکٹریاں بند کر دیں گے۔ فیکٹریوں کی بندش سے ادویات کی قلت کا سارا پریشر غریب عوام پر آئے گا۔

Post a Comment

0 Comments