حکومت کی طرف سے میڈیا پر پابندیوں اور جابرانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،شیخ محمد وحید

Breaking News

6/recent/ticker-posts

حکومت کی طرف سے میڈیا پر پابندیوں اور جابرانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،شیخ محمد وحید

حکومت کی طرف سے میڈیا پر پابندیوں اور جابرانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،شیخ محمد  وحید 

اسلام آباد نظام عدل نیوز 
میڈیا ورکرز آرگنائزیشن رجسٹرڈ راولپنڈی اسلام آباد کے عہدیداران و ممبران نے اے آر وائی نیوز بیورو آفس اسلام آباد کا دورہ کیا اور اے آر وائی نیوز کے این او سی کی منسوخی، انتظامیہ پر غداری کے مقدمات و گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ایم ڈبلیو او کے عہدیداران صدر سعد مدثر، جنرل سیکرٹری محمد وحید شیخ، سینئر نائب صدر آفتاب احمد چغتائی، وائس چیئرمین اظہر علی قادری، جوائنٹ سیکرٹری آصف عاجز، سیکرٹری اطلاعات راؤ عمر، ممبران گورننگ باڈی خرم خان، کیپیٹل ٹی وی کے مصطفیٰ بھٹی، چینل 5 کے علی اصغر بھٹی، جرات کے سرور زیدی، کے ٹی وی کے حمزہ قریشی اور میڈیا ورکرز کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد وحید نے میڈیا پر حکومتی پابندیوں اور جابرانہ پالیسیوں پر تنقید کی اور ورکرز سے اظہار یکجہتی کیا.

Post a Comment

0 Comments