اسلام آباد ،عمران خان کی کال پر سیلاب زدگان کے لیے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 5ارب امداد دینے کا اعلان کردیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،عمران خان کی کال پر سیلاب زدگان کے لیے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 5ارب امداد دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد ،عمران خان کی کال پر سیلاب زدگان کے لیے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 5ارب امداد دینے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد  سیلاب زدگان کی امداد کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹیلی تھون کی، اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ٹیلی فون کالز پر امداد کیلئے پانچ ارب سے زائد روپے دینے کے اعلانات کیے۔ 

عمران خان کی ٹیلی تھون میں اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔ عمران خان نے کہا جمع ہونے والے فنڈز ملک بھر میں خرچ ہوں گے۔ بیرون ملک سے جو پاکستانی پیسے بھیج رہے ہیں یہ فارن فنڈنگ ہے۔

عمران خان نے کہا فنڈز ثانیہ نشتر کی سربراہی میں خرچ کیا جائے گا جو نوجوان سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز نہیں دے سکتے وہ رضاکارفورس میں شامل ہوکر مدد کریں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا اس وقت پاکستان میں بہت بڑا امتحان ہے، سیلاب کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے پورا پاکستان مل کر اس امتحان کا سامنا کرے۔

عمران خان نے کہا 75 سال میں تربیلا اور منگلا ڈیم کے سوا بڑا ڈیم نہیں بنا، ہم نے اپنے دور حکومت میں 10 ڈیمز کی بنیاد رکھی، ڈیمز بنا کر سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچ سکتے ہیں۔

ٹیلی تھون میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے حکومت سے مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹیلی تھون کے دوران عمران خان نے کہا سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مرکز اور سندھ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، کوئی بھی حکومت اس طرح کی آفات سے تنہا نہیں نمٹ سکتی، ساری قوم مل کر ہی اس طرح کی آفت سے نکل سکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments